Saturday, October 24, 2020
Home Trending وزیر اعظم نئی ہاﺅسنگ پالیسی کا اعلان جلد کریں گے,وفاقی سیکریٹری ہاﺅسنگ

وزیر اعظم نئی ہاﺅسنگ پالیسی کا اعلان جلد کریں گے,وفاقی سیکریٹری ہاﺅسنگ

 Younus Daghaکراچی، وفاقی سیکریٹری ہاﺅسنگ یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ نئی ہاﺅسنگ پالیسی کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف جلد کریں گے جس میں آباد کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیاہے ، حکومت نے ایچ بی ایف سی کو بھی متحرک کردیا ہے اور اس کی ری اسٹرکچرنگ بھی کردی گئی ہے، نئی ہاﺅسنگ پالیسی کے تحت 5 لاکھ کم لاگت کے مکانات کے لیے قرض پر سود صرف 8 فیصد لیا جائے گا جبکہ 7 فیصد سود کا بوجھ حکومت برداشت کریگی۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولپرز کی جانب سے منعقد کی گئی آباد انٹرنیشنل ایکسپو 2014 کے دوران ہونے والے سیمینار ”تعمیراتی صنعت کا ملکی معیشت میں کردار“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی رﺅف اختر فاروقی ، چیئرمین آباد محسن شیخانی،سینئر وائس چیئرمین آباد سلیم قاسم پٹیل نے بھی اظہارخیال کیا جبکہ ریجنل چیئرمین آباد اور نمائش کے پراجیکٹ ہیڈ حارث مٹھانی ، وائس چیئرمین آباد حنیف گوہر،سابق چیئرمین انورگاگائی ،چیئرمین سی اے پی افضل رحمان اور دیگر بھی موجودتھے۔

وفاقی سیکریٹری ہاﺅسنگ یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ مارگیج ری فنانسنگ کمپنی آئندہ چند ماہ میں قائم کردی جائے گی جو کم لاگت مکانات کے لیے طویل مدتی قرضے فراہم کرے گی۔جرمن قونصل جنرل Telo Klimmar نے کہا کہ بلڈنگ کنسٹرکشن کے شعبے میں پاکستان کے بڑے شہروں میں کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں شہری منصوبہ بندی کی فوری ضرورت ہے،کراچی جیسے بڑے شہروں میں کوئی ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ نہیں ہے۔دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر کراچی رﺅف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ لینڈ مافیا کے ساتھ بڑے بڑے لوگوں کے مفادات وابستہ ہیں اس کو ختم کرنے کیلئے شہریوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ سخت قانون سازی ہونی چاہیے، اس وقت شہر میں 9 ملین مزید گھروں کی ضرورت ہے اور ہر سال ایک لاکھ 15 ہزار گھر تعمیر ہوں تو بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے رہائشی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں کراچی پورے پاکستان کا شہر ہے اس کی ترقی کے لئے تمام صوبوں کو حصہ ادا کرنا چاہیے، ڈھائی کروڑ آبادی کو 15 فیصد ریونیو سے شہری سہولیات مہیا نہیں کی جاسکتیں وسائل مہیا کئے بغیر کوئی بھی ادارہ کراچی کے مسائل حل نہیں کرسکتاخصوصی توجہ نہ دی گئی تو آئندہ کراچی میں بڑی تباہی کا خطرہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...