Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے وفاقی اردو یونیورسٹی، شعبہ بائیو کیمسٹری کے تحت ”کامیاب زندگی کے راز“کے...

وفاقی اردو یونیورسٹی، شعبہ بائیو کیمسٹری کے تحت ”کامیاب زندگی کے راز“کے موضوع پر سیمینار

 urdu collegeوفاقی اردو یونیورسٹی، شعبہ بائیو کیمسٹری کے تحت ”کامیاب زندگی کے راز“کے موضوع پر ہونیوالے سیمینار سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایسے لیکچر قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے لیکچرز سے طلباءکی معلومات میں اضافہ اور ریسرچ کے شعبے میںمدد ملتی ہے ۔رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین نے کہا کہ یہ موضوع ہماری زندگی کے لئے نہایت اہم ہے کیونکہ زندگی تو ہر کوئی گزارتاہے مگر اچھی اور متوا زن زندگی گزارنے کے کچھ اصول ہوتے ہیں جن کا جاننا ضروری ہے۔پروفیسر ڈاکٹر معیز حسین نے کہاکہ انسان کے جسم میں 80فیصد سے زیادہ سیل ہوتے ہیں جن سے وہ اپنے معمولات زندگی گزارتا ہے۔ اگر یہ تمام معمولات تبدیل ہوجائے تو وہ کامیاب زندگی کا سفر طے نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ انسان کی خواہشیں کبھی ختم نہیں ہوتی محبت پالینا ، اچھی صحت ، اچھی ملازمت ہونا کوئی کامیابی نہیں بلکہ انسان کی کامیابی متوازن زندگی جینے میں ہے ۔ زندگی گزارنا اور زندگی جینے میں بہت فرق ہے زندگی جینا ایک فن ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کاشعورجب تک بیدار نہیں ہوگاوہ زندگی کا حقیقی مطلب نہیں سمجھ سکتا۔ کامیاب زندگی کیلئے انسان کچھ اصول مرتب کریں اور اس پر عمل کریں تب ہی وہ ایک کامیاب انسان کہلائے گا۔اس موقع پرمدثر احمد نے بھی خطاب کیا۔میزبانی کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسرحنا مدثر نے انجام دیئے۔پروگرام کے آخر میںمہمانوں کو شیلڈ اور گلدستے پیش کیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیو کراچی, مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

کراچی: نیو کراچی سیکٹر5 ڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ ما رکررہے تھے...

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...