Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج

وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج

waqas shah1کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ اپنی مدعیت میں عزیزآباد تھانے میں درج کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ نائن زیرو سے گرفتار افراد کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جب کہ رینجرز سے ملزموں کی حوالگی ابھی نہیں ملی تاہم ملزموں کے کرمنل ریکارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران سر میں گولی لگنے سےایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگئے تھے جس کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد کارکن کا قتل معمہ بن گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...