Saturday, October 24, 2020
Home Trending ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 7 ہوگئی

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 7 ہوگئی

Target Killingکراچی، کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، رات سے اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد سیکٹر 12-C میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر کے 40 سالہ ہیڈکانسٹیبل حاجی عبدالوکیل کوہلاک کردیا،شہید ہونیوالا ہیڈ کانسٹیبل پاک کالونی تھانے میں تعینات تھا اور سیکٹر 12-C سعیدآباد بلدیہ ٹاﺅن کا رہائشی تھا،وہ ڈیوٹی ختم کرکے بعد پاک کالونی تھانے سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ گھرکے قریب ہی قمیض شلوار میں ملبوس موٹرسائیکل پرسوار2مسلح ملزمان نے اسے نشانہ بنایا۔مقتول اہلکار 3 بیٹیوں کا باپ تھا۔

الفلاح میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے25سالہ رفیق ہلاک ہوگیا، مقتول کو محمد علی سوسائٹی میں واقع خالی پلاٹ پرنامعلوم افراد لائے اورفائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن اور پیشے کے اعتبار سے پلمبرتھاجبکہ وہ بابا ولایت شاہ مزار کے قریب رہائش پذیر تھا۔حیدری میں صائمہ شاپنگ مال کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے 2 علاقائی ذمے دار مفتی عبدالمنان اور مفتی نذیر معاویہ شدیدزخمی ہوگئے جنھیں عباسی شہیداسپتال لے جایا گیاجہاں عبدالمنان دم توڑ گیاجبکہ زخمی کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہلسنت والجماعت کے ترجمان کے مطابق عبدالمنان سرجانی ٹاﺅن کے رہائشی تھے جبکہ مفتی نذیر نیوکراچی ٹاﺅن کے ذمے دارتھا۔ناظم آباد4 نمبر پر مسجد خیر العمل کے قریب جنرل اسٹور پرمسلح افرادکی فائرنگ سے 17 سالہ محمد احمدہلاک ہوگیا،مقتول مسجدخیر العلم کی کمیٹی کے صدر کا بیٹا ہے۔

منگھو پیر تھانے کی حدودنادرن بائی پاس کے قریب واقع حب کینال کے قریب لوٹ مارکے دوران مزاحمت پرمسلح ملزمان کی فائرنگ سے60سالہ حبیب الرحمٰن ہلاک ہوگیا،مقتول اتحاد ٹاﺅن کا رہائشی تھااور اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ پکنک منانے کے لیے حب کینال آیا ہواتھا کہ اسی دوران مسلح ملزمان نے لوٹ مار شروع کردی اور مزاحمت پر فائر نگ کردی۔سعیدآبادیوسف گوٹھ مدینہ مسجدکے قریب 25سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،اطلاع ملنے پرپولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔
لیاقت آبادکے علاقےBایریامحمدی سوئٹ کے قریب33 سالہ فرحان کی لاش ملی جواسرارطورپرہلاک ہوگیا، فرحان جیکب لائن کارہائشی تھا۔ پولیس کوشبہ ہے کہ مذکورہ شخص زہریلی دواپینے یاپھردل کادورہ پڑنے سے ہلاک ہوا۔ کورنگی4 نمبر پر زمان ٹاﺅن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا، الفلاح چوک پر فائرنگ سے 35 سالہ عظمیٰ زوجہ اسحاق جبکہ نارتھ کراچی میں کریلا اسٹاپ کے قریب 25 سالہ طارق زخمی ہوگیا۔ قائدآبادعوامی کالونی مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے70 سالہ سعید احمداور35 سالہ محمد حسین کو زخمی کردیا۔ الفلاح تھانے کے حدودرفیع بینگلوزمیں واقع مکان نمبرR-235میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے22 سالہ سمیع کو زخمی کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...