کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ پولیس سے بھی کہا گیا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کی حفاظت کے لیے نفری تعینات کی جائے۔ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے بتایا کہ حالیہ چند روز کے دوران ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں پر حملے کی متعدد دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد انھوں نے فوری طور پر حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اور اس سلسلے میں نہ صرف کنٹرول پر میسج بلکہ باقاعدہ طور پر لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔