Tuesday, October 27, 2020
Home Trending پانی کے مسئلے پر اگرخون خرابہ ہواتو ایف آئی آر واٹر بورڈ...

پانی کے مسئلے پر اگرخون خرابہ ہواتو ایف آئی آر واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک کے خلاف درج کی جائے، خواجہ اظہارالحسن

KhawajaIzharulHassan کراچی، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے،، پانی کے مسئلے پر اگر خون خرابہ ہوا تو مقدمہ واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک کے خلاف درج کرایا جائے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کی قیادت میں ایم کیوایم کے وفدنے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔واٹربورڈ کے ڈپٹی چیف انجینئر اسد اللہ نے خواجہ اظہار الحسن کو پانی کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی،خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنگین ہوگیا ہے،باور کرائے جانے کے باوجود حکومت معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی،انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر اگر خون خرابہ ہوا تو ایف آئی آر واٹربورڈ اور کے الیکٹرک حکام کے خلاف درج کی جائے،ایم ڈی واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک پانی کے معاملے پر سیاست نہ کریں،خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ حکومت نے ایئندہ بجٹ میں پانی کے منصوبوں کیلئے پیسے مختص نہ کیے تو بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ سندھ کے فور منصوبے پر فوری عملدرآمد کرائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

چھالیہ اگر گٹکا نہیں ہے تو کیوں ضبط کی جارہی ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر...

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...