Monday, January 25, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

پانی کے مضر اثرات سے بچاﺅ ، پراکٹر اینڈ گیمبل نے شیمپو متعارف کرادیا

rszosp2009320x180کراچی:    پراکٹر اینڈ گیمبل نے پاکستانی صارفین کے لئے Pantene Pro-Vمتعارف کرادیا ، کمپنی کا دعویٰ ہے کہPantene Pro-Vپانی کی وجہ سے بالوں پر ہونے والے مضر اثرات سے بچاتا ہے جبکہ اس کا مسلسل استعمال بالوںکو پہنچنے والے نقصان کی تلافی بھی کرتا ہے ۔
مقامی ریسٹورینٹ میں منعقدہ لانچنگ تقریب سے معروف ہیئر اسٹائلسٹ اور پینٹین کی برانڈ ایمبیسڈرنینا لوٹیانے بتایا کہ پہلے تو کھارے یا نلکے کے پانی سے بالوںکا خراب ہونا مفروضہ سمجھا جاتا تھا لیکن سنگاپور میں موجود پیٹنین کی لیبارٹری میں تجربات سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پانی میںموجود نمکیات ہمارے بالوں کو بری طرح متاثر کرتے ہیں خاص طور پر اس میں موجود تانبہ پروٹین کے اثرات بالوں تک پہنچنے ہی نہیں دیتا ۔ اس مسئلے پر قابوپانے کے لئے Pantene Pro-Vتیار کیا گیا ہے اورPantene Pro-V دنیا کا پہلا شیمپو ہے جو کہ بالوں کو پانی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بالوں کو روز شیمپو کی مدد سے دھونے میں کوئی نقصان نہیں ساتھ ہی ان کا کہنا تھاکہ Pantene Pro-Vکے اثرات3سے4ہفتے کے مسلسل استعمال کے بعد ہی نظر آنا شروع ہوں گے۔
پینٹین پاکستان کی برانڈ منیجر ماہین حسن نے کہا کہ آج پینٹین کی تاریخ میںاہم لمحہ ہے ،انہوںنے کہا کہ ہمارے صارفین کی ضروریات ہمیں اپنی پراڈکٹس میںنئی نئی جہتیں متعارف کرانے کا سبب بنتی رہی ہیں اور آج پانی کے نمکیات سے بچاﺅ کے لئے نیا پینٹین آج ایک تاریخ رقم کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat