Friday, October 23, 2020
Home کھیل پاکستانی ٹیم سری لنکا کیخلاف 451 رنز بنا کرآﺅٹ

پاکستانی ٹیم سری لنکا کیخلاف 451 رنز بنا کرآﺅٹ

Younusگال، سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسری روز بھی پاکستان کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کی شاندار بلے بازی کی بدولت 451 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی ہے۔ سری لنکا کے گال انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو یونس خان 133 اور اسد شفیق 55 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، نوجوان بلے باز اسد شفیق 75 رنز پر رنگنا ہیراتھ کا شکار ہو گئے لیکن دوسری جانب یونس خان کی شاندار بلے بازی جاری رہی تاہم یونس خان کھانے کے وقفے کے بعد 177 کے انفرادی اسکور پر دلروان پریرا کا شکار بن گئے۔ سرفراز احمد اور عبد الرحمان نے بھی بالترتیب 55 اور 50 رنز اسکور کئے، سعید اجمل نے 12 رنز اسکور کئے جب کہ محمد طلحہ 9 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور صرف 56 رنز کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کے 3 بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد یونس خان اور مصباح الحق کے درمیان 100 رنز کی شراکت ہوئی اور مصباح 31 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، مصباح الحق کے بعد اسد شفیق نے یونس خان کا خوب ساتھ دیا اور ٹیم کا اسکور 293 رنز تک پہنچا دیا۔ سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے 5، رنگنا ہیراتھ نے 3 جب کہ دھمیکا پرساد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...