کراچی:پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان بد کردار لوگوں کے ہاتھوں میں چلاگیا ہے.حکومت اور حزب اختلاف کی ذاتی لڑائی اور اپنی اپنی سیاست بچانے کےچکر میں ملک کی بقاء اور عوام کی جان دائو پر لگا دی ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مزید کہا کہ عوام کی کسی کو فکر نہیں، پاکستان بد کردار لوگوں کے ہاتھوں میں چلاگیا ہے.عوام کی جدوجہد سے ظالم کمزور جبکہ ہم مضبوط ہورہے ہیں اور 8 نومبر کو باغ جناح میں ہونے والا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا، تمام اہلیان کراچی سے درخواست ہے کہ اس جلسے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔۔