Wednesday, October 28, 2020
Home Trending گرین وچ یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

گرین وچ یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

pic gren 2پاکستان میں میڈیا کا مستقبل کے عنوان سے معروف بین القوامی یونیورسٹی گرین وچ سی ویو برانچ اور شہر قائد کے حالات اور خبروں سے متعلق پہلی نیوز ویب سائٹ کراچی اپ ڈیٹس کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کااہتمام شعبہ میڈیا سائنس کے ڈاکٹر اخلاص احمد کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں یونیورسٹی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے مہمانوںکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران تھے جو ناگزیر وجوہات کے سبب شرکت نہ کرسکے۔ دیگر مقررین میں نجی ٹی وی چینل کے ممتاز اینکر پرسن شہزاد خان ، سندہ پبلک لائبریری کے چیف پیٹرن ، سینئر صحافی وسیاسی تجزیہ نگار جاوید مہر اور کراچی اپ ڈیٹس کے نیوز ایڈیٹر حفیظ خٹک تھے۔
مقررین نے صحافت کی تاریخ ، اقدار، مختلف ادوار، موجودہ صورتحال ، جدید دور کے تقاضوں سمیت موضوع کے مختلف پہلوﺅں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مقررین نے ملک میں میڈیا کی موجودہ صورتحال اور مستقبل پر بھی اپنے تجربات کی روشنی میں اظہار خیال کیا۔ سیمینار کے آخر میں شعبہ بزنس مینیجمنٹ کے انچارج ڈاکٹر شیر سلطان نے مقررین میں شیلڈ تقسیم کیں۔
حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...