Tuesday, October 27, 2020
Home Trending الطاف حسین کے بے ہودہ بیان پر قانونی کارروائی کریں گے، آئی...

الطاف حسین کے بے ہودہ بیان پر قانونی کارروائی کریں گے، آئی ایس پی آر

ispr1کراچی، آئی ایس پی آر نے الطاف حسین کی فوج کیخلاف تقریر کو بلاجواز اور بیہودہ قرار دیدیا،ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ نفرانگیز زبان برداشت نہیں کی جاسکتی،الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔پاک فوج کے خلاف الطاف حسین کی تقریر،آئی ایس پی آر کا شدید ردعمل۔ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ الطا ف حسین نے پاک فوج اوراس کی قیادت کیخلاف بلاجواز اور نفرت انگیز تقریر کی۔کسی سیاسی جماعت کے کچھ کرمنلز کی گرفتار یوں پراس طرح کا ردعمل برداشت نہیں کیا جاسکتا۔میجرجنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ میڈیا کا سہارا لے کرالطاف حسین نے عوا می جذبات بھڑکانے کی کوشش کی اورعوام کو ریاست کے خلاف اکسایا۔الطاف حسین کی اس تقریر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ میجر جنرل عاصم سلیم نے واضح کیا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کو جس کارروائی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔اسے ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ڈاکٹرز کا کے ایم سی آفس پر مظاہرہ

کراچی، شہری حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کےخلاف کے ایم سی آفس...