پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے فواد چوہدری کا سندھ حکومت کو مشورہ، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پنجاب حکومت کے الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پر بھی یہ ذمہ داری ہے کہ گرین ٹرانسپورٹ کی طرف پیش قدمی کرے۔ یہ ہمارے مستقبل کے لیے اہم پیش رفت ہوگی۔اس سے پورے سندھ کی عوام کو بھرپور فائدہ ہوگا، کراچی میں کئی صدیوں سے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے۔۔