Friday, October 30, 2020
Home Trending پتے جھڑیں گے، بکرے قربان ہونگے، 6 مارچ کو خواب دیکھوں گا،...

پتے جھڑیں گے، بکرے قربان ہونگے، 6 مارچ کو خواب دیکھوں گا، منظور وسان

SindhHomeMinisterManzoorWasanکراچی: وزیرجیل خانہ جات سندھ منظوروسان نے کہاہے کہ ملکی مفاد اورمفاہمتی پالیسی کے پیش نظرسینیٹ کی چیئرمین شپ پیپلزپارٹی کی ملنی چاہئے ،6 مارچ کواہم پیشگوئی کروں گا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سےگفتگو میں منظوروسان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں کچھ پتے جھڑیں گے کچھ بکروں کی قربانی ہوگی ،کچھ جیل جائینگے اورکچھ باہرآئینگے۔انہوں نے کہاکہ چھوٹی بڑی جماعتوں کے اتحاد سے پیپلزپارٹی کوکوئی فرق نہیں پڑتا،ذوالفقارعلی بھٹو کے دورسے پیپلزپارٹی کیخلاف اتحاد بنتے چلے آرہے ہیں،5 مارچ کی شام لوگوں کوپتہ چل جائیگا کہ سینیٹ میں اکثریتی جماعت کون سی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ستمبرسے دسمبرتک ٹارگٹ کلنگ میں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ جنوری سے مارچ تک اضافہ ہوجاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 6 مارچ کوخواب دیکھوں گا ،پیپلزپارٹی سینیٹ میں اکثریتی پارٹی بن کرابھرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...