Sunday, October 25, 2020
Home Trending پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ ، کراچی میں مکان خریدنے اور کرائے کیلیے...

پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ ، کراچی میں مکان خریدنے اور کرائے کیلیے رجسٹریشن لازمی قرار

SindhPolice_Logoکراچی: پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے،کراچی پولیس نے پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ پر کام شروع کردیاہے۔ پہلے مرحلے میں مکان خریدنے اور کرائے پر لینے والوں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ سب سے پہلے پولیس نے اسٹیٹ ایجنٹس کی معلومات اکٹھی کی ہیں جس میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹررڈ دونوں شامل ہیں، اسٹیٹ ایجنٹس کوپابند کیا گیا ہے کہ وہ مکان کی خرید و فروخت اور کرائے پر لینے یا دینے والوں کی معلومات متعلقہ تھانے میں جمع کرائیں گے، یہ معلومات ہر15 روز بعد تھانوں کے اندر جمع کرائی جائیں گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے  ایجنٹس کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جو افراد کسی پراپرٹی کی خرید اور فروخت یا کرائے پر لینے یا دینے میں شامل ہوں گے ان کے شناختی کارڈز کی تصدیق کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متعلقہ مقامات پر جاکر ان کے بارے میں ذاتی تصدیق بھی کریں گے۔ ہر ضلعے کی سطح پر ایک سیل بنایا گیا ہے جو تمام تھانوں کا ریکارڈ مرتب کر کے ہر 15روز میں متعلقہ ایس ایس پی کو معلومات فراہم کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...