Saturday, October 31, 2020
Home Trending پرویز مشرف کے ڈیل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اے پی...

پرویز مشرف کے ڈیل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اے پی ایم ایل

5-6-2012_47766_lکراچی،         آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ ملک کی صورت حال سے یہ لگ رہا ہے کہ آئندہ دو روز میں حالات تبدیل ہونے والے ہیں اور حکومت کے ڈی ریل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ملک میں مارشل لاءکے نفاذ کی حمایت نہیں کرتے ہیں، تاہم وزیراعظم میاں محمد نواز شریف فوری طور پر استعفیٰ دیں اور پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرکے فوری طور پر قومی حکومت قائم کی جائے۔ خود مختار الیکشن کمیشن تشکیل دے کر انتخابی اصلاحات کی جائیں۔ پہلے ملک میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرنے کے لئے مقامی حکومتوں کا نظام قائم کیا جائے۔ اس کے بعد عام انتخابات کرائے جائیں۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ سپریم کورٹ اگر حکم دے کر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالتی ہے تو پھر پرویز مشرف کچھ روز کے لئے اپنی والدہ کے لئے بیرون ملک جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل کے رہنما شاہد قریشی، طاہر حسین سید اور دیگر بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنماﺅں شہاب الدین شاہ حسینی، نسرین ریاض، رمضان پالاری اور دیگر نے اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ نواز شریف کی حکومت دھاندلی کے ذریعے برسر اقتدار آئی۔ اس وقت ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے اور عوام مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی آئینی طریقے سے ہونی چاہئے۔ حالات یہ بتا رہے ہیں کہ نواز شریف کی یہ حکومت جلد جانے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا عوام اور سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔ یہ کونسی انسانیت ہے کہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر پولیس کے ذریعے چڑھائی کی گئی اور معصوم عوام کو گولیاں ماری گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دےدیا ہے۔ ان کی عزت اسی میں ہے کہ وہ ازخود مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ کل جو لوگ یہ کہتے تھے کہ پرویز مشرف ڈکٹیٹر ہے۔ اگر پرویز مشرف کے دور اقتدار کا جائزہ لیا جائے تو اصل جمہوریت ان کے دور میں ہی تھی کیونکہ انہوں نے ملک بھر میں مقامی حکومتوں کا نظام قائم کیا اور یونین کونسلوں کی سطح پر عوام کے منتخب نمائندوں کو اختیارات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت کی تشکیل میں معاشی ایجنڈا شامل ہونا چاہئے۔ پہلے یہ قومی حکومت انتخابی اصلاحات کے لئے قانون سازی کرے۔ پھر بلدیاتی انتخابات کرانے کے بعد عام انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے ڈیل کرنے کی خبریں غلط ہیں۔ ہمیں عدالت سے توقع ہے کہ پرویز مشرف کو انصاف ملے گا۔ ان کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ وہ ملک سے فرار نہیں ہوں گے بلکہ قانون کے مطابق تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اسلام آباد میں آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاءپر طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے اور ان کے مطالبات کو فوری تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلد پورے ملک میں اے پی ایم ایل کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہ آئندہ چند روز میں مسلم لیگ (ق) کے کئی سابق وزراءاور ارکان اسمبلی اے پی ایم ایل میں شامل ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...