Saturday, October 31, 2020
Home Trending پریڈی تھانے کے ایس ایچ او غضنفر کاظمی کی فائرنگ سے جاں...

پریڈی تھانے کے ایس ایچ او غضنفر کاظمی کی فائرنگ سے جاں بحق

چھاپیے ای میل
karachi Mapکراچی، شہر قائدچند روز کی خاموشی کے بعد پرتشدد واقعات میں پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ضلع وسطی کے تھانے پریڈی کے ایس ایچ او غصنفر کاظمی بھی شامل ہیں۔
پولیس کے ڈی ایس پی مختار کا کہنا ہے کہ غضنفر کاظمی کو منگل کی شب انکل سریا ہپستال کے قریب نشانہ بنایا گیا۔انھوں نے بتایا کہ غصنفر کاظمی ہسپتال میں معائنے کے بعد اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کی نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
دوسری جانب قیوم آباد کے علاقے میں گل احمد چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جمیل شاہ ہلاک جبکہ دو راہگیر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقتول اے ایس آئی ان دنوں معطل اور ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے۔اس کے علاوہ پولیس کے مطابق لانڈھی کے قریب ہی ایک کلینک کے نزدیک فائرنگ سے امیر مہدی نامی شخص ہلاک جبکہ ان کا چھوٹا بھائی نہال مہدی زخمی ہوگیا ہے، جسے جناح ہپستال منتقل کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...