Friday, October 30, 2020
Home Trending پولیس افسر، خاتون سمیت 13 افراد دہشتگردی کا شکار

پولیس افسر، خاتون سمیت 13 افراد دہشتگردی کا شکار

 (سید ماجدعلی )  آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی کے دعوﺅں کے جواب میں جمعہ کے روز بھی دہشتگردوں نے 13 افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے اور شہریوں کو خوف زدہ رکھنے کیلئے اپنی موجودگی کا احساس دلایا اور شہر قائد میں اپنے ظلم و بربریت کا بازار گرم رکھا۔ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فائرنگ اور پ±رتشدد واقعات کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں دہشت گردوں، بھتہ خوروں، جرائم پیشہ عناصر اور ٹارگٹ کلز کے خلاف رینجرز اور پولیس کا ایک مشترکہ آپریشن جاری ہے، لیکن اس کے باوجود شہر قائد میں پ±رتشدد واقعات اور فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
چاکیواڑہ کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ شیل پٹرول پمپ کے قریب جمعے کوتقریبا سوا 3 بجے موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے50 سالہ محمد سعید بلوچ ولد عبد الرحمٰن بلوچ ہلاک ہوگیا، مقتول سعید رانگی واڑہ کارہائشی اور جامعہ مسجد کا کمیٹی ممبر تھا۔
خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر5-C/1 وائٹ ہاو¿س گرامر اسکول کے قریب جمعے کی صبح7 بجکر 50 منٹ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار35سالہ نعیم احمد ولد قادر بخش ہلاک ہوگیا، مقتول علاقے کا رہائشی اور نجی بینک میں ملازمت کرتا تھا۔ واقعے کے وقت وہ اپنے 5 سالہ بیٹے کواسکول چھوڑنے جا رہا کہ ملزمان نے بیٹے اوربیوی کے سامنے اسے گولیاں مارکرقتل کردیا اور فرارہوگئے۔
ماڑی پور کے علاقے نیا ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 واٹر پلانٹ کے قریب گندے پانی کی ندی سے 3افرادکی ہاتھ پاو¿ں بندھی تشدد زدہ لاشیں ملیں، ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری محمد سلیم نے بتایا کہ لاشیں 4 روز پرانی ہیں،مقتولین کوملزمان نے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر اور سینے پر گولیاں مار کر ہلاک کردیا، مقتولین کی شناخت 23سالہ ادریس ولد محمد ایوب ،22سالہ وقار ولد عبدالعزیز اور 23سالہ فیروز ولد یونس کے نام سے کر لی گئیں۔
فروز اور وقار آپس میں کزن اور لیاری کے علاقے چاکیواڑہ عیدو لین گلی نمبر 3کے رہائشی تھے جبکہ مقتول ادریس شہرخ لائن کا رہائشی تھا، مقتولین لیاری گینگ وار عذیر بلوچ گروپ شیرازکامریڈ گروپ کے کارندے تھے، مقتولین کو4 روز قبل مخالف گروپ کے کارندوں نے اغوا کیا تھا۔
بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا سیکٹر 1/A گلشن ظہور ٹیلی فون ایکسچینج کے عقب سے 20 سالہ فاریہ دختر عبدالسلیم کی لاش ملی،ایس ایچ او غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ مقتولہ لائنز ایریا کی رہائشی اور سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی اور جمعہ کی صبح گھر سے نکلی تھی جو لاپتہ ہوگئی تھی تاہم رات کو مقتولہ کے اہلخانہ نے اسے شناخت کرلیا۔
پیرآباد کے علاقے اورنگی ٹاﺅن سیکٹر 4 جمیل بریانی شاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے اے ایس آئی 40 سالہ بابر علی جاں بحق ہوگیا۔
منگھوپیر روڈ قلندری ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ بشیر احمد ہلاک جبکہ 45 سالہ منظور علی شدید زخمی ہوگیا جو سیکیورٹی گارڈ بتایاجاتا ہے۔
ابراہیم حیدری کے علاقے علی اکبر شاہ گوٹھ میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 20 سالہ خیرالامین ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے بتایا کہ خیرالامین گھر باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر میں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
نیوکراچی کے علاقے سیکٹر 11-E یوپی سوسائٹی صرافہ بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ ثمینہ اور محمد شریف زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
جمعہ گوٹھ میں امان اور کھارادر میں مہران بیکری کے قریب نامعلوم افراد کے تشدد سے سلمان کچھی نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او کلری آفتاب رند کے مطابق ماڑی پور روڈ پرانا ٹرک اڈے کے قریب واقع گڈز کمپنی کے 2 ملازمین جاوید اقبال اور محمد بوٹا کھانا کھا کر واپس دفتر آرہے کہ 2 افراد سے ان کا بات چیت کے دوران جھگڑا ہوگیا اور جس میں سے ایک ملزم نے فائرنگ کر کے دونوں کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
کیماڑی کے علاقے تارا چند روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 3 افراد عدنان ، محمد عمر اور یونس زخمی ہوگئے جنھیں سول اسپتال لایا گیا ، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...