Monday, October 26, 2020
Home Trending پولیس میں کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا، آئی جی سندھ

پولیس میں کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا، آئی جی سندھ

IG-Sindhکراچی، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اینٹی کارلفٹنگ سیل کے 2 پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے واقعے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اینٹی کارلفٹنگ سیل نعمان صدیق کو اپنے دفتر طلب کیا اور اے سی ایل سی کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ لیا۔

انھوں نے تھانہ بلوچ کالونی کی کارروائی میں زیرحراست پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں کالی بھیڑوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام پولیس رینج کے ڈی آئی جیز اور اسپشلائزڈ یونٹس کے ایس ایس پیز ایسے عناصر کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائیں، انھوں نے ایس ایس پی اے سی ایل سی کو ہدایات دیں کہ اینٹی کارلفٹنگ سیل کی ہیلپ لائن 1132 کو فعال کیا جائے جبکہ گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے واقعات کی روک تھام اور برآمدگی کے لیے نہ صرف ضلعی بلکہ دیگر صوبوں کی پولیس سے بھی رابطوں کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ایس ایس پی اے سی ایل سی نعمان صدیقی نے بتایا کہ ہیلپ لائن 1132 پر گاڑیوں کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا ترتیب دیا گی اہے جس کے تحت شہریوں کوفقط ایک کال پرگاڑی سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ شہری باقاعدہ تصدیق کے بعدگاڑی کی خریدو فروخت کرسکیں جبکہ 1132 پر چوری و چھینی گئی گاڑیوں سے متعلق بھی جملہ تفصیلات لمحہ بہ لمحہ محفوظ کی جا رہی ہیں، انھوں نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چوکیوں کو مزید فعال کیا جا رہا ہے جس کے تحت پولیس چوکیوں پر اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ چوکیوں پر کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس سسٹم کے علاوہ وائر لیس بیس کے قیام کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...