Tuesday, October 27, 2020
Home Trending پولیس نے خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار...

پولیس نے خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا

کراچی، پولیس نے لوٹ مارکی وارداتوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا جب کہ کورنگی میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ملزم ظہیرا بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ پیرمحمد شاہ نے کرتے ہوئے بتایا کہ کہ پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے، ڈکیتی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان نے لوٹ مار کے دوران 5 خواتین سے زیادتی بھی کی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت طلعت عرف شکاری، حارث عرف شیدا اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ خواتین سے زیادتی میں ملوث 11 رکنی گروہ 2010 سے وارداتیں کرتا پھررہا تھا اوراس میں شامل آصف ڈاڈا، کاکو، شیرا، فیصل عرف دولت، وحید بلوچ اوردیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پیر محمد شاہ نے نیوزکانفرنس کے دوران کورنگی بلال کالونی میں دہشت کی علامت بنے ہوئے ظہیرا کورنگی صنعتی ایریا سے ڈکیتیوں میں ملوث چھوٹا منا اور پہلوان گوٹھ سے پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث اقتدارعرف لالو کی گرفتاری کا بھی اعتراف کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...