Wednesday, October 21, 2020
Home Trending پولیس و رینجرز کی کارروائیاں،5ملزمان ہلاک،3گرفتار

پولیس و رینجرز کی کارروائیاں،5ملزمان ہلاک،3گرفتار

Sindh Rangersکراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 5 ملزمان ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا،جس کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ملزمان کی شناخت عبدالرحمان عرف لمبا، سبحان عرف گرنیڈ اور علی شان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی سٹی نے دعوی کیا کہ ہلاک ملزمان قتل ،بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی 30 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک آوان بم کا لانچر،16آوان بم،ایس ایم جی گن اور 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔اس سے پہلے ناظم آباد نمبر 2 میں رینجرز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے جبکہ سہراب گوٹھ میں انڈس پلازہ کے قریب رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا،دونوں ملزمان کی لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی،پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ملزم نہال جبکہ اس کے ساتھی فواد کوگرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور پاپوش نگر کے علاقے سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ۔ عید گاہ پولیس نے چشتیہ کالونی میں کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...