Thursday, October 22, 2020
Home Trending پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی؟

پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی؟

rishwat_khor_police_karachi-t2کراچی ( رپورٹ: سید ماجد علی ) یوں تو پولیس کے اہکاروں کی کارناموں کی داستان زبان زد عام ہیں لیکن اس کے باجود پولیس شہریوں کا محافظ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اور شہر کے تمام تھانوں کے باہر لکھا ہوتا ہے کہ ”پولیس کا ہے فرض، مدد آپ کی“ لیکن اب یہ سلوگن ایک سوالیہ نشان بنتا جارہا ہے، شہر اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ خاص کر ان حالات میں جب شہریوں کے محافظ ہی ان کو لوٹنے میں مصروف ہوں،  دوسری جانب شہرقائد میں پولیس کے سربراہ کی عدم دلچسپی سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری میں شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے معاشی حب کراچی میں جرائم کے خاتمے اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلیے تشکیل دیے گئے خصوصی محافظ دستے اور پولیس رائیڈرز کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کے نام پر پی آئی بی کالونی ، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور مزار قائد کے اطراف کے علاقے، ناظم آباد، نارتھ ناطم آباد، اورنگی ٹاون ، قلندریہ چوک، نارتھ کراچی ،سہراب گوٹھ ، سپرہائی وے کے اطراف میں شہریوں سے مبینہ طور پر رشوت خوری کی شکایات بڑھ گئی ہیں

جبکہ اسٹریٹ کرائم کی شرح میں کوئی کمی نہ آسکی، تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹارگٹ کلنگ ،اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری کی وارداتیں جاری ہیں شہری سب سے زیادہ اسٹریٹ کرائم سے خوفزدہ ہیں، سڑکوں، گلی محلوں میں راہ چلتے مسلح افراد شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلیے سڑکوں پر گشت کے لیے موٹر سائیکل اسکواڈ تشکیل دیے ، موٹر سائیکل اسکواڈ کی تشکیل کا مقصد شہر کی سڑکوں پر گشت کرنا اور شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا تھا لیکن موٹر سائیکل اسکواڈ کے اہلکار بھی شہریوں کو لوٹنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، اسکواڈ کے اہلکار اسنیپ چیکنگ کے نام پر موٹر سائیکل سوار شہریوں کو روک کر تنگ کرتے ہیں، شہریوں نے شکایت کی ہے کہ موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار چیکنگ کے دوران رشوت نہ دینے پر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتے ہیں، پولیس اہلکاروں کی توجہ شہریوں سے رقم بٹورنے پر ہوتی ہے۔

یہ بات بھی مشاہدے میں آئی کہ موٹر سائیکل اسکواڈ کے اہلکار اعلیٰ پولیس حکام کے نام پر دھمکیاں دے کر مبینہ طور پر رقم وصول کرتے ہیں، لوٹ مار کے بعد جب شہری اسکواڈ کے اہلکاروں کو آگاہ کرتے ہیں تو وہ توجہ نہیں دیتے جس سے ملزمان باآسانی فرار ہوجاتے ہیں، ڈیفینس جامی پلیہ، بہادرآباد، کارساز، پی آئی بی کالونی ، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور مزار قائد کے اطراف کے علاقے، ناظم آباد، نارتھ ناطم آباد، اورنگی ٹاون ، قلندریہ چوک، نارتھ کراچی میں واقعے محمد شاہ قبرستان کے اطراف میں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار ناکے لگا کر چیکنگ کے دوران شہریوں سے رشوت طلب کرتے ہیں، پولیس کے موٹر سائیکل اسکواڈ کے اہلکار اپنی توجہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور ملزمان کی گرفتاری پر مرکوز کرکے شہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے سے گریز کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...

جناح اسپتال کے سابق پروفیسر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

جناح اسپتال کراچی کے سابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر سید وقار احمد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر...