Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پولیو ویکسینیشن والدین کی ذمہ داری نہیںفرض ہے ،مفتی محمدنعیم

پولیو ویکسینیشن والدین کی ذمہ داری نہیںفرض ہے ،مفتی محمدنعیم

Polioجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ پولیوایک اذیت ناک مرض ہے جووالدین کی لاپرواہی کے بعد بچوں کو لاحق ہونے کی صورت میںان کے لئے زندگی بھرکی اذیت بن جانتی ہے ، عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوںکوزندگی بھرکی معذوری اوردوسروںکی محتاجی سے بچانے کےلئے پولیوویکسین ضرورپلوائیں۔ ملک کے ممتازعلماکرام نے اپنے طورپرپولیوویکسین کی نامورڈاکٹرزاورماہرین طب سے تحقیق کروائی ہے جس کے بعدیہ ثابت ہوچکاہے کہ پولیوویکسین میںانسانی صحت کےلئے کوئی مضراشیاءشامل نہیں ہے اوریہ ویکسین بچوں کوزندگی بھرکی معذوری سے بچانے کے علاوہ دیگر کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
ہفتے کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے مزیدکہاکہ نامورماہرین طب کی آرااورتحقیق کے بعد جامعہ بنوریہ عالمیہ نے پاکستان میں سب سے پہلے شرعی نقطہ نظر سے اس حوالے سے فتویٰ دیااور عوام سے اپیل بھی کی کہ اپنے بچوں کوپولیوسے جیسے خطرناک بیماری سے بچانے پولیوویکسین ضرورپلوائیں۔انہوںنے کہاکہ ماضی میںعلماکرام کے تحقیق کرنے سے پہلے پولیو ویکسین پلوانے والی ٹیموں کےخلاف عام عوام اوربالخصوص دیہی علاقوں میںخدشات پائے جاتے تھے لیکن نوبت یہاں تک نہیں پہنچی تھے کہ کبھی ان ٹیموںپرحملے ہوئے ہوں لیکن ڈاکٹر شکیل آ فریدی جیسے مکروہ عناصرنے ان خدشات کوتقویت دی اوراب عوام نے یہ پختہ یقین کرلیاہے کہ پولیوٹیمیں دراصل مغربی ایجنڈے پرکام کرنے اوران کےلئے جاسوسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سمیت پولیوکےخلاف عالمی سطح پرکام کرنے والی ٹیموں کوچاہئے کہ عوام کوترغیب دینے اورآگاہی مہم کےلئے اداکاروں ،کرکٹرزودیگرلوگوںکے بجائے علماکرام اورمذہبی طبقے سے کام لیں مساجدومدارس کے ذریعے اعلانات ہونے چاہئے کیوں علماکرام معاشرے میں اوربالخصوص دیہی علاقوںمیں اثرورسوخ رکھتے ہیں اورعوام ان کی بات کوسنجیدگی سے لیتے ہیں اسی طرح جس علاقے میںویکسین پلوانی ہوتوبجائے دوسرے علاقو ں سے لوگوں کولینے کے بجائے مقامی لوگ منتخب کئے جائیںجیسے اگرجامعہ بنوریہ میں ویکسین پلوانی ہوتوجامعہ بنوریہ کے ہی افراد کواس کےلئے ذمہ داری دی جانی چاہئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...