Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

عمر بخاری کا تبادلہ، میجرجنرل افتخار ڈی جی رینجرز سندھ تعینات

ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کا تبادلہ کردیا گیا، زرائع کے مطابق عمر بخاری کی جگہ میجر...

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج، مظاہرے کے باعث نیشنل ہائی وے کے...

درخشاں ڈکیتی کے مدعی نے غلام مصطفی کو شناخت کرلیا

ڈیفنس مقابلے میں ہلاک سرائیکی گینگ کے سرغنہ کو درخشاں میں ہونےوالی ڈکیتی کے مدعی نے شناخت کرلیا،...

پکار جیسی فلم سے نئی نسل کو آگاہی دی جائے گی،طلعت حسین

کراچی، فلم سماجی موضوع پر مبنی ہے جس کے ذریعے والدین کو آگاہی دی گئی ہے ایسے موضوع کو فن کی حد تک نہیں بلکہ بچوں کی تربیت کا اہم حصہ بنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار وہدایتکار طلعت حسین نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل کے موضوع پرسائن انٹر ٹینمنٹ کی شارٹ فلم ”پکار“ کی پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ہدایتکار سید عظیم احمد ،پروڈیوسر کائنات سید، اداکار محسن ،فلم کے مصنف علی معین ،سید راحیل شاہ ، بیگم طلعت حسین وویگر شامل تھے ، انہوں نے کہاکہ جس موضوع پر یہ فلم بنائی گئی ہے، پہلے گناہ تصور کیا جاتا تھاہم ایسے کرنے والوں کو جتنی زیادہ سزا دیں گے وہ بہتر ہوگا،مجھے اچھا لگا کہ آج کے دور حاضر میں ہونے والے واقعات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پکار جیسی فلم سے نئی آنے والی نسل کو آگاہی دی جائے گی تاکہ اس فلم سے سبق حاصل ہو، انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹی چھوٹی چیزیں نہیں سوچتے ہمیں ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے ارد گرد ہر ایک بچے کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، سینئر اداکار جاوید شیخ نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سائن انٹر ٹینمنٹ نے اس موضوع پر مبنی شارٹ فلم ”پکار“بناکر جو کام کیاہے وہ قابل تعریف ہے،میں خود اس فلم کا حصہ ہوں جس میں والدین کو آگاہی اسی لیے دی گئی ہے کہ آنے والے دور کے حساب سے اولاد کی پرورش مزید بہتر کیسے کی جائے،حکومت کو ایسی فلم بنانے والوں کو سپورٹ کرنا چاہئے میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پروڈیوسر کائنات سید نے کہاکہ فلم بنانے کا مقصد والدین کو آگاہی دینا ہے ، ہمار ا مقصد بزنس نہیں عوام میں شعور بیدار کرنا ہے ، ہدایتکار سید عظیم احمدنے کہاکہ حساس موضوع پر فلم بنانا اپنے حصے کا کام کرنا ہے ، یہ ایک ایسا موضو ع ہے ،جس پر کام کرنے پر کئی مراحل سے گزرنا پڑا ہے ۔یاد رہے کہ سید عظیم احمد کی ہدایت کاری میں بننے والی شارٹ فلم ”پکار“ کے مصنف علی معین ہیں،فلم کی پروڈیوسر کی کائنات سید ہیں اورکاسٹ میں حسن احمد، علیزے رسول، چائلڈ اسٹار ایمان، محسن، ثانیہ مرزا ودیگر شامل ہیں۔

Open chat