Sunday, October 25, 2020
Home Trending پیپلزپارٹی نے متحدہ سے سینیٹ میں چیئرمین کیلیے حمایت مانگ لی

پیپلزپارٹی نے متحدہ سے سینیٹ میں چیئرمین کیلیے حمایت مانگ لی

ppp mqm1کراچی: پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی قیادت کو پیغام بھیجا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے بعد چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کی نشست پر اس کے متوقع امیدوار کی حمایت کی جائے ۔ ایم کیو ایم کی قیادت میں سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) یا پیپلز پارٹی کے چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کی نشستوں پر ان کے متوقع امیدواروں کی حمایت کرنے کی پالیسی طے کرنے پر مشاورت جاری ہے ،ایم کیو ایم کے حلقوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی وعدے کے مطابق 60اور 40کے تناسب سے سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کو حصہ دے گی تو پھر سینیٹ میں چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کی نشستوں پران کے امیدواروں کی حمایت کی جاسکتی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی ویب سائٹ پر رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت میں شمولیت کا فارمولاطے کرنے کے حوالے سے ایم کیو ایم کی قیادت نے مشاورت مکمل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو پیغام بھیجا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کو کم ازکم بلدیات یا پلاننگ ڈیولمینٹ کے محکمے دے تاکہ ایم کیو ایم کے وزراء سندھ حکومت میں شامل ہوکر بہتر انداز میں عوام کی خدمت کرسکیں ،ایم کیو ایم نے پی پی کی قیادت کو آگاہ کردیا ہے کہ سندھ کابینہ میں بے مقصد محکمے ایم کیو ایم کو قبول نہیں ہوں گے ،پیپلز پارٹی کے حلقوں میں ایم کیو ایم کے اس پیغام پر مشاورت جاری ہے اور جلد ایم کیو ایم کو جواب دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...