پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 1100ارب روپے کے پیکج میں سے11روپے بھی نہیں ملے،کراچی والوں کے ساتھ مسلسل مذاق ہوتا جارہا ہے،اپوزیشن اتحاد میں 12سال سے حکمران جماعت پیپلزپارٹی بھی شامل ہے،اس کے بعد بھی کہتے ہیں ہم اپوزیشن کی جماعت ہیں،یہ ڈرامہ پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں ہوسکتا،پاک سر زمین پارٹی نے ان لوگوں کو جواب دیا،11جماعتیں پورے پاکستان کے لوگوں کو جلسہ گاہ لائیں ،پورے کراچی سے لوگ پی ایس پی کی کال پر جلسہ گاہ پہنچے ،ہم نے سوچا اگرجواب نہ دیا توبات غلط ہوجائے گی، تو ہم نے جواباً جلسہ کیا، پی ایس پی جلسےمیں جس تعداد میں لوگ پہنچنے اس پر ان کو سلام پیش کرتاہوں,مزید انہوں نے کہا وزیراعظم نے کراچی کے لئے 1100 ارب روہے دینے کا اعلان کیا تھا، جو ان لوگوں کے ہاتھ تھما دئے جو اپنا پیٹ پالتے ہیں، جن کو کراچی کی عوام سے کوئی غرض نہیں۔۔