Monday, October 26, 2020
Home Trending پیپلز پارٹی کی بلاول ہائوس سے مزار قائد تک عظیم الشان پاکستان...

پیپلز پارٹی کی بلاول ہائوس سے مزار قائد تک عظیم الشان پاکستان ریلی

Khairpur-rallyکراچی،        پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت یوم آزادی کے موقع پر بلاول ہاﺅس سے مزار قائد تک عظیم الشان پاکستان ریلی نکالی گئی۔ ریلی ہزاروں موٹرسائیکلوں اور دیگر گاڑیوں پر مشتمل تھی، ریلی کے شرکا نے پاکستان اور پیپلز پارٹی کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ریلی کے اختتام پر پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر قادر پٹیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہپاکستان کی بنیاد فلسفہ انسانی خدمت وجذبے کے ساتھ رکھی گئی یہ ایک جمہوری مملکت کے طور پر وجود میں آئی جس کا واضح اعلان قائداعظم محمد علی جناح نے اپنے تاریخی خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن صرف اور صرف پاکستان سے تجدید وعہدکا دن ہے۔ جس طرح ہمارے قائدین نے عہد کیا اوراس پرعمل کرتے ہوئے وطن کی محبت میں اپنی جان نچھاور کر دی اور آج ہم بھی مزار قائد کے سامنے تجدید عہد کرتے ہیں کہ اگر وطن عزیز کو ہمارے لہو کی ضرورت پڑی تو ہم لمحہ بھر کی بھی تاخیر نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر آج وطن عزیز کو ہماری زیادہ ضرورت ہے آج ملک غیر ریاستی عناصر کی وجہ سے دہشت گردی کا شکار ہے اور ملک کے غیر سنجیدہ سیاست دان نادانستگی میں اندرون خانہ ان کی حمایت کررہے ہیں ملکی صورتحال کو مزید گھمبیر اور مخدوش کرنے جا رہے ہیں۔

پاکستان ریلی میں وقار مہدی، نجمی عالم، سردار خان، شرمیلافاروقی، راشد ربانی، جاوید ناگوری صوبائی وزیر، شاہ جہاں خان، فرید انصاری، اظہار الحق حسن زئی، لطیف مغل، ذوالفقار قائم خانی، منظور عباس، راجہ رزاق، قاسم بلوچ، سعید چاﺅلہ، مرزا مقبول، ظفر صدیقی، رﺅف ناگوری،فرزانہ بلوچ، مشتاق مٹو، سید وقاص، آغا سعید، فیصل میندرو، دھنی بخش سموں، لیاقت مگسی،شہباز اختر، علی شاد،جاوید شیخ سمیت عہدیداروں اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...