پی ایس ایل فائیو کا چیمپئن کون ہوگا؟؟ فیصلے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میدان سج گیا ہے اور مقابلے کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔ آج سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے میچون میں پشاور زلمی، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ٹائٹل کے حصول کی جنگ لڑیں گے,آج سہہ پہر کوالیفائر میچ میں ملتان اور کراچی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی جبکہ جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کا ٹکٹ کٹائے گی ہارنے والی ٹیم ایک موقع اور پائے گی۔اسی روزپہلے ایلیمنیئٹر میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز رات ساڑھے سات بجے فتح کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے جبکہ ناکام ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم دوسرے ایلمینٹر میں ان ایکشن ہوں گی۔سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کردیے گئے ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی اور پاکستان آرمی اور سندھ پولیس نے فل ڈریس ریہرسل بھی کی ہے۔