Saturday, October 24, 2020
Home Trending چند روز کے سکون کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ کی...

چند روز کے سکون کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافہ

کراچی،         شہر قائد میں چند روز کے سکون کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میںاضافہ ہوگیا ہے، منگل کوفائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 مزید karachi-crimesپولیس اہلکاروں سمیت 5افرادنامعلوم دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے داﺅد چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دوپولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل اظہرعباس اور پولیس اہلکار محمد اعظم کے ناموں سے ہوئی ہیں۔لاشوں کو ضابطے کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس ضمن میں ایس پی ملیر راﺅ انواربتایاکہ قائد آباد میں داﺅد چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ، مقتول قائد آباد تھانے میں تعینات تھے ، جس وقت انھیں نشانہ بنایا گیا۔ وہ ڈیوٹی کے لئے موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔ادھر بلدیہ ٹاﺅن کے علاقے اتحادٹاﺅن میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔جس کی شناخت ہیڈ کانسٹبل طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹبل طاہرگھر سے موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جارہا تھاکہ نامعلوم مسلح افرادکانشانہ بن گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں مقتول اہلکار اپنے علاقوں میں پولیو مہم کی سیکیورٹی پر تعینات تھے ۔واضح رہے کہ رواں برس اب تک مختلف پرتشدد واقعات میں 110 سے زائد پولیس اہلکار اور افسران جاں بحق ہوچکے ہیں۔پولیس کے مطابق لانڈھی میں ایکسپورٹ پراسسنگ زون اتھارٹی کے دفتر کے قریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ لانڈھی نمبر 6 سے بھی ایک شخص کی تشددزدہ ہاتھ پاﺅں بندھی لاش ملی ہے جسے امدادی کارکنوں نے جناح اسپتال منتقل کردیا، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ قبل کالا پل کے قریب ہوٹل پر بیٹھے ہوئے نوجوان سے مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی۔مزاحمت پر ہونے والی فائرنگ سے 16 سالہ اسد زخمی ہوگیا،جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔دوسری جانب منگھوپیر روڈ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ حیات نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...