Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا

یونیورسٹی روڈ پر قائم ڈاؤ یونیورسٹی ڈینٹل کالج ہسپتال کا کورونا کا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا جس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی...

آغا سراج پر ایک سال بعد فرد جرم عائد

کراچی کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور ان کے اہلخانہ پر ایک ارب 61 کروڑ کے غیر قانونی...

تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر

جام صادق پل پر تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے...

چیئر مین بلدیہ کورنگی نے ریٹائرڈ ملازم کو بقایا جات کا چیک دے دیا

rsz_thumbnail_picture_release_shah_faisal_zone_dmc_korangi_karachi_dated_14th_oct-2016کراچی ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ ادارے کے لئے خدمات انجام دینے والے ملازمین کو معاشی مسائل سے دو چار نہیں ہونے دیں گے ،بلدیہ کورنگی علاقائی تعمیر و ترقی اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اقدامات کے ساتھ ادارے کے لئے خدمات انجام دینے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون آفس میں کورنگی زون محکمہ سینی ٹیشن کے منشی عزیز احمد کو ریٹائر منٹ کے بعد لیو انکشمنٹ کا چیک دینے ہوئے کیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ ادارے کے لئے خدمات انجام دینے والے ملازمین ادارے کا بازو ہوتے ہیں محنتی اور جفاکش ملازم ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے ملازمین سے کہاکہ وہ ادارے کی نیک نامی کے لئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائیں
Open chat