Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کا تبادلہ کر دیا گیا

چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کا تبادلہ کر دیا گیا

Sajjad-Saleem-Hotiana1کراچی ، وفاقی حکومت نے بالآخر سندھ حکومت کا مطالبہ مان لیا ہے اور چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کا تبادلہ کر دیا ہے ۔ ان کی جگہ صدیق میمن کو سندھ کا نیا چیف سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کی طرف سے جمعرات کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، جس کے مطابق سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں اور ان کی جگہ چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ( پی این ایس سی ) صدیق میمن کو سندھ کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔ صدیق میمن جمعہ کی صبح اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ نئے چیف سیکرٹری کا تقرر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان مفاہمت کا ایک اور عملی مظاہرہ ہے ۔ صدیق میمن نے جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔ صدیق میمن سندھ میں مختلف اہم عہدوں پر اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں ۔ وہ وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ، محکمہ تعلیم ، محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ، محکمہ خزانہ، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور دیگر کئی محکموں کے سیکرٹری سمیت کئی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سجاد سلیم ہوتیانہ کا تبادلہ کرنے کے لےے کئی مرتبہ وزیر اعظم سے بات کی لیکن انہیں بوجوہ اس عہدے سے نہیں ہٹایا گیا تھا ۔ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات ناخوشگوارتھے ۔ گذشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ کے حکم پر حکومت سندھ نے سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کر دیں اور ان کی جگہ عبدالسبحان میمن کو چیف سیکرٹری سندھ کی اضافی ذمہ داریاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن سجاد سلیم ہوتیانہ نے چارج نہیں چھوڑاتھا ۔ اس صورت حال کی وجہ سے سندھ میں غیر یقینی کیفیت رہی اور انتظامی امور متاثر ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے وزیر اعظم سے اس معاملے پر بات کی تھی ۔ وزیر اعظم نے بالآخر سندھ حکومت کا مطالبہ مان لیا ہے ۔ دریں اثناءیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سندھ کے سیکرٹری بلدیات اور داخلہ عبدالکبیر قاضی کو بھی سندھ حکومت فراغت دے دے گی کیونکہ وزیر اعظم نے انہیں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیس میں معطل کر دیا ہے ۔ نئے چیف سیکرٹری کے آنے کے بعد سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں ہو سکتی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...