اسٹوڈینس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان کے چئیرمین ندیم مرزا کی شکایت پر ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز سندھ کی جانب سے گلستان جوہر کراچی کے دو اسکولوں سے والدین سے زیادہ رقوم وصول کرنے پر جواب طلبی کے لیے خطوط جاری کر دئے۔ ذرائع کے مطابق اسٹوڈینس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان کے چئیرمین ندیم مرزا نے ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز کو گلستان جوہر کراچی کے دو اسکولوں ایس ایم پبلک اکیڈمی اور اے ای ایس اسکول کے خلاف درخواست دی تھی جس میں نشاندھی کی گئی تھی کہ یہ اسکول ٹیوشن فیس میں اپریل تا ستمبر بیس فیصد رعایت نہیں دے رھے بلکہ والدین سے اصافی فیسوں کا مطالبہ بھی کر رھے ہیں جو کہ خلاف قانون ہے، ندیم مرزا کی شکایت پر اسکول انتظامیہ اے ای ایس کو ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکولز سندھ کی جانب سے جاری کردہ خط جس میں 3 نومبر تک جوابدھی کا وقت دیا گیا تھا جو اب تک ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز سندھ کو جواب نہ دے سکے۔۔