کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل برقرار,انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی ،فاریکس ڈیلرز کی رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کی کمی سے 158.80سے کم ہو کر 158.65روپے اور قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 158.90 سے کم ہو کر 158.70 روپے ہو گئی ہے۔