Tuesday, October 20, 2020
Home Trending ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے اقدامات نہ کرنے پر وزارت داخلہ کو...

ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے اقدامات نہ کرنے پر وزارت داخلہ کو جواب داخل کرنے کیلیے مزید مہلت

Aafia-Siddiquiکراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لیے عدالتی حکم کے باوجود اقدامات نہ کرنے پر وزارت خارجہ و دیگر کو جواب داخل کرنے کے لیے مزید مہلت دیدی۔ چیف جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے حکومت پاکستان کو امریکا سے دو طرفہ معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کو استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکا میں تعلیم حاصل کی اور پی ایچ ڈی کیا، انہیں مارچ 2003ء میں کراچی سے تین بچوں کے ہمراہ اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گلشن اقبال میں واقع اپنی والدہ کے گھر سے راولپنڈی جا رہی تھیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو گرفتار کرکے امریکی فورسز کے حوالے کردیا جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی عدالت کو مطلوبہ شرائط پورا کیے بغیر مقدمہ کی سماعت کا اختیار نہیں مگر امریکی عدالت نے ناکردہ جرم کی پاداش میں ڈاکٹر عافیہ کو 86 برس قید کی سزا سنائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...