Thursday, October 22, 2020
Home Trending کارلفٹر گروہ کے 10 ملزمان گرفتار، گاڑیاں، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

کارلفٹر گروہ کے 10 ملزمان گرفتار، گاڑیاں، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

aclcکراچی،         اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) کے ایس ایس پی نعمان صدیقی نے بتایا کہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کارلفٹر گروہ کے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 7گاڑیاں، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ انہوںنے کہا کہ شہر کے مختلف تھانوں میں الیکٹرانک ٹیبلیٹ فراہم کیے جائیںگے جو گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے لیے پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی گاڑیوں کا الیکٹرانک ڈیٹا سسٹم سے منسلک ہوں گے۔

گزشتہ سال 15 گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر چوری ہورہی تھی۔ رواں سال یہ تعداد کم ہوکر یومیہ 8 گاڑیاں چوری ہونے کی اطلاع موصول ہورہی ہے۔ جبکہ گزشتہ سال 70 موٹرسائیکلیں روزانہ کی بنیاد پر چوری ہورہی تھیں۔ یہ تعداد کم ہوکر 55 ہوگئیں۔ افسران کی اچھی کارکردگی تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ یہ بات اے سی ایل سی نعمان صدیقی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ انہوںنے بتایا کہ اے سی ایل سی ایڈمن برانچ نے ماڑی پور میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر ملزم رجب علی ولد شاہ میر، دوسرا شوکت ولد عظیم اور منور عباسی ولد علی بخش کو گرفتار کرلیا۔ ادھر گلشن اقبال ڈویژن کی پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر سندھ کے کارلفٹر ممتاز بھیو ولد سجاول خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پولیس کو کئی گاڑیوں کی چوری اور ڈکیتی میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب جمشید ٹاو¿ن ڈویژن اے سی ایل سی پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر منہار علی ولد قادر بخش اور محمد عمران ولد غلام محمد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا ساتھی صدام پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزم نے صدام کی گرفتاری کے بعد ایک نیا گروپ بناکر گاڑیاں چوری کرنے اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنا شروع کردی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے وقت ملزم چانڈیو اور سلطان بلوچ فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں نارتھ ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرکے مرغیوں کی فیڈ اور کنٹینروں کو اغواءکرنے والے گروہ کے کارندوں قادر ولد ضمیر، بدر ولد منیر، عابد ولد عقیدہ اور رضوان ولد طاہر حسین کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اغواءکیا گیا کنٹینر برآمد کرلیا۔ انہوںنے مزید بتایا کہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کے لیے چوکیاں قائم کی جائیںگی۔ چوری شدہ گاڑیاں صوبے سے باہر منتقل کردی جاتی ہیں۔ جبکہ موٹرسائیکل چوری کرکے ان کے پارٹس شہر میں ہی فروخت کیے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...