Wednesday, October 28, 2020
Home Trending کارکنان کی گرفتاری ایم کیو ایم کیخلاف سازش ہے، کنور نوید جمیل

کارکنان کی گرفتاری ایم کیو ایم کیخلاف سازش ہے، کنور نوید جمیل

mqm-muzahiraکراچی،         متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شہر کو سکون دینے کے لیے شروع کیا گیا تھا شہریوں کو پریشان کرنے کے لیے نہیں۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاری اور انہیں دہشت گرد بنا کر پیش کیے جانا در اصل ایم کیو ایم کو سیاسی سطح پر اپنا جمہوری کردار ادا کرنے سے روکنے کی سازش ہے۔

ان خیالات کا اظہا انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ایم کیو ایم کارکنوں نے فاروق ستار کے گھر پر رینجرز چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈرز اٹھا رکھے تھے، مظاہرے میں خواتین بھی شامل تھیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی شفافیت پر ایم کیو ایم اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے لیکن وزیر اعظم کی اعلان کردہ غیر جانبدار مانیٹرنگ کمیٹی کا قیام اب تک عمل میں نہیں آ سکا۔ انہوں نے کہا کہ اب نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ معروف سیاستدان کے گھر کے اطراف غیر قانونی چھاپے مار کر بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاری اور انہیں دہشتگرد بنا کر پیش کیے جانا در اصل ایم کیو ایم کو سیاسی سطح پر اپنا جمہوری کردار ادا کرنے سے روکنے کی سازش ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...