Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم کار پر فائرنگ سے ڈپٹی ڈائرکٹر، کے ڈی اے اشرف عباس جاں...

کار پر فائرنگ سے ڈپٹی ڈائرکٹر، کے ڈی اے اشرف عباس جاں بحق، بیٹی زخمی

karachi-crimesکراچی، عزیزآباد کراچی میں کارپرفائرنگ سےڈپٹی ڈائریکٹر کےڈی اے اشرف عباس کو قتل کردیاگیا۔ دیگر واقعات میں چھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن میں پولیس آپریشن میں کالعدم تنظیم کےپانچ دہشتگردمارےگئے۔ طاہر پلازہ میں چھ افراد کو زندہ جلانے والے تین افراد سمیت متعدد ملزمان گرفتار کرلئےگئے۔پولیس کے مطابق عزیز آباد کے قریب کار پر فائرنگ سے کے ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹراشرف جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہو گئی۔ جبکہ شہر میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے ہاتھوں القائدہ کے پانچ دہشتگرد مارےگئے۔ پریڈی پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے آٹھ رپیٹر، ایک ایم پی فائیو اور ایک پسٹل برآمد ہوا۔ سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعددو ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری جانب بغدادی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے نو جواریوں کوگرفتار کر لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...