Saturday, October 24, 2020
Home Trending کامیاب غزہ ملین مارچ پر اہل کراچی مبارک باد کے مستحق ہیں...

کامیاب غزہ ملین مارچ پر اہل کراچی مبارک باد کے مستحق ہیں ‘ نعمت اللہ خان

pml-f-candidate-retires-in-support-of-naimatullah-1367980403-6530کراچی ، سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے غزہ ملین مارچ کی شاندار کامیابی پر اہل کراچی اور جماعت اسلامی کے تمام ذمہ داران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملین مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ مسلم امہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ہے اور یہ اسرائیلی مظالم پر اس سے نفرت کرتی ہے۔ نعمت اللہ خان نے پیر کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ ملین مارچ میں بڑی تعداد میں مرد‘ خواتین‘ بچوں اور بزرگوں نے شرکت کرکے اسرائیل سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیاہے‘ لوگوں کی اس مارچ میںشرکت سے عالمی سطح پر بھی اسرائیل سے نفرت کا پیغام گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پرطویل عرصے سے مظالم ڈھا رہا ہے لیکن مسلم امہ کے حکمران چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں ، انہیں چپ کا روزہ توڑ کر اپنا حقیقی کردر ادا کرنا ہوگا اور فلسطینیوں پر جاری مظالمروکنا ہوں گے۔

آزادی کے ساتھ زندہ رہنا فلسطینیوں کا حق ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیلی مظالم کی مذمت قابل قدر ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کو بھی اس مذمت کی تقلید کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ نعمت اللہ خان نے کہا کہ تمام پاکستانی فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں انہوں نے اہل کراچی اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران وکارکنان قیادت کو کامیاب غزہ ملین مارچ کے انعقاد پر مبارک باد دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...