کراچی: نارتھ ناظم آباد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بینک میں گھس گیا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ واٹر ٹینکر بینک میں گھسنے سے قبل قریب کھڑی گاڑیوں سے بھی جزوی طور پر ٹکرایا جس سے بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا،جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔