Sunday, October 25, 2020
Home Trending کراچی آپریشن کو گیارہ ماہ مکمل, 1805 افراد پرتشدد واقعات کی نذر...

کراچی آپریشن کو گیارہ ماہ مکمل, 1805 افراد پرتشدد واقعات کی نذر ہو گئے

pakistan-karachi-LiyariOperation_10-24-2013_123644_lکراچی (سیدماجدعلی ) شہر قائد میں 5 ستمبر 2013ءکو شروع ہونے والے آپریشن کو گیارہ ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹارگٹ کلرز کو لگام نہ ڈال سکے۔ اس عرصے میں 145 پولیس اور 11 رینجرز اہلکاروں سمیت 1805 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ سب سے زیادہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں مارچ میں ہوئیں جس میں 318 شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔ کراچی آپریشن کے دوران 55 چھوٹے بڑے بم دھماکے بھی ہوئے۔ 5 ستمبر سے جاری آپریشن میں 86 اغوا برائے تاوان کے مقدمات رپوٹ ہوئے۔

آپریشن میں 1231 بھتہ خوری کی شکایات رپورٹ ہوئیں۔ شہر میں جاری آپریشن کے دوران لوٹ مار کا بازار بھی گرم رہا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی اور سڑیٹ کرائم کی 2874 واردتیں رپورٹ ہوئیں۔ 16379 شہریوں کو ان کے موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا ہے۔ 4386 شہریوں کی گاڑیاں چوری یا چھین لیں گئیں۔ کراچی آپریشن کے دوران 21266 موٹر سائیکلیں شہریوں سے چوری یا چھین لیں گئیں۔ دوسری جانب پولیس اور رینجرز کا آپریشن بھی جاری ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 15000 ملزمان گرفتار ہوئے۔ گرفتار ملزمان میں 90 دہشتگرد اور 250 ٹارگٹ کلرز سمیت 1050 قتل کے ملزمان بھی شامل ہیں۔ سال 2014ءمیں پولیس مقابلوں کے دوران 67 دہشتگردوں سمیت 333 ملزمان ہلاک ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...