Thursday, October 22, 2020
Home Trending کراچی اور دیہی سندھ میں تفریق کی اصطلاح پر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

کراچی اور دیہی سندھ میں تفریق کی اصطلاح پر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

sindhassembly-mqm-ppp-protest_1-27-2015_173182_lکراچی: سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران شہری اور دیہی سندھ میں تفریق کرنے پر سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ اسمبلی ہال اس وقت مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا جب اپوزیشن جماعت فنکشنل لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان شہری اور دیہی سندھ میں تفریق کرنے پر نوک جھونک شروع ہوئی۔ نصرت سحر عباسی نے وقفہ سوالات کے دوران سوال اٹھایا کہ شہر کراچی اور اندرون سندھ دیہی علاقوں میں پانی کی قلت کے ذمہ دار وزیر بلدیات اور محکمہ صحت ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان نے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں تفریق کی ہے۔ سندھ ایک ہے۔ سندھ کے تمام اضلاع، شہروں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ الزام سراسر بے بنیاد ہے۔ سندھ اور کراچی کے لیے الگ الگ اصطلاحات استعمال کرکے فرق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نصرت سحر عباسی تحریری طور پر معافی نامہ جمع کروائیں۔ نصرت سحر نے کہا کہ وہ ہرگز معافی نہیں م انگیں گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ متعدد بار اپنے خطابات میں یہ اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہریار مہر کا کہنا تھا کہ حکومت نے پانی کی اسکیموں پر خرچ ہونے والی رقم خرچ نہیں کی۔ حکومت کی ترجیح صرف وزارت اطلاعات بن کر رہ گئی ہے اور پانی کی اسکیموں کا سارا بجٹ بھی وزارت اطلاعات میں لگ چکا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن ارکان معافی مانگیں، وہ حکومت پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...