Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

کراچی اور ساحلوں کی ترقی کیلئے چین کی مدد کی پیشکش

کراچی:عوامی جمہوریہ چین کے وفد نے بدھ کے روز کراچی شہر کے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی اور باہمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفد کی قیادت ہاؤجی گروپ کے ڈائریکٹر ژیانگ کیوین اور وانگ ہواو اور غیرملکی ممالک کے رابطہ کار برائے دوستی یانگ ہیمنگ نے کی۔انہوں نے کراچی اور چین کے اسی طرح کے شہروں کو ‘سسٹر سٹیز’ قرار دینے کے اعلان کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی پیش کش بھی کی جس پر ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار علی شلوانی نے کہا پاکستان اور چین پہلے ہی متعدد مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور چینی ماہرین نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی، سڑک کی تعمیر اور دیگر کاموں کو انجام دینے کی خواہاں ہے۔

Open chat