Monday, October 19, 2020
Home Trending کراچی دنیا کا سستا اور سنگاپور مہنگا ترین شہر قرار

کراچی دنیا کا سستا اور سنگاپور مہنگا ترین شہر قرار

karachi21لندن: برطانوی جریدے نے ایک بار پھر کراچی کو دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار دے دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جریدے نے دنیا کے مختلف شہروں سے متعلق رپورٹ شائع کی جس میں 133 شہروں کا سروے کیا گیا جب کہ رپورٹ میں بنیادی سہولیات، روز مرہ کی اشیائے ضرورت سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں کی بنیاد پر شہروں کی درجہ بندی کی گئی جس کے بعد جریدے نے اپنی رپورٹ میں کراچی کو دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار دیا ہے جبکہ بھارتی شہر بنگلور، وینزویلا کا شہر کراکس اور بھارت کے ہی مزید دو شہر ممبئی اور چنئی بالترتیب سستے شہروں کی فہرست میں موجود ہیں۔ جریدے نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سنگاپور کو دنیا کا مہنگا ترین شہر بتایا ہے جب کہ اس کے بعد مہنگے شہروں میں فرانس کا دارالحکومت پیرس، ناروے کا دارالحکومت اوسلو، سوئس شہر زیورخ اور آسٹریلیا کا سڈنی بالترتیب شامل ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی جریدے نے سال 2011 اور 2012 میں بھی کراچی کو دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار دیا تھا جب کہ 2014 میں کراچی کا اس حوالے سے دوسرا اور بھارتی شہر ممبئی کا پہلا نمبر تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...