پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت صوبہ سندھ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ دفعہ 144 کا نفاذ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ دفعہ 144 کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں اسلحہ ساتھ لے کر چلنے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی
نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انکے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔
پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور تمام سیکیورٹی ادارے دفعہ 144 کی پابندی سے مستثنٰی ہوں گے