سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کلعدم جماعت کے 2 دہشتگرد گرفتار۔سی ٹی ڈی نے کالعدم سپاہ محمد پاکستان کے انتہائی خطرناک تربیت یافتہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے بتایا کہ منگھوپیر روڈ پر مبینہ مقابلے میں کالعدم سپاہ محمد پاکستان کے انتہائی خطرناک تربیت یافتہ 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے،گرفتار دہشت گردوں میں آغا حسن اور محمد علی رضا نقوی شامل ہیں، دوران مقابلہ ملزمان کے دو ساتھی کرار اور سید اوسط علی رضوی فرار ہوگئے، انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد مختلف اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، ملزمان کا سرغنہ اوسط علی رضوی منظم سلیپر سیل چلا رہا تھا. ملزمان نے 2011 سے 2014 تک مذہبی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا۔ مظہرشوانی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، فرار ملزمان جلد قانون کے قبضے میں ہونگے۔