کراچی میں مزید کورونا کے کیسز رپورٹ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کردی، کرونا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے اہم بیان جاری کیا جس میں انہوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹ اور مثبت کیسز سمیت دیگر معلومات فراہم کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 409 نئے کیسز سامنے آئے، جن میں سے ضلع جنوبی اور شرقی سے 137، 137، ضلع وسطی 42، ضلع ملیر 30، کورنگی 54، غربی میں مزید 9 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 690 تک پہنچ گئی۔