کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں 16 گریڈ سے نیچے تک ملازموں کو 6 ارب روپے کی پنشن دینے جا رہا ہوں۔ نجی ٹرینوں نے زبردست کارکردگی دکھائی ہے اب تمام مال بردار گاڑیاں نجی سیکٹر کو دوں گا۔وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ کراچی میں سرکلر ٹریک کو 14 کلومیٹر تک کلیئر کر دیا ہے اور اب جو ریلوے کی قیمتی زمینوں پر بیٹھے ہیں ان سے بھی میٹنگ کی ہے۔ میری خواہش ہے سی پیک کے تحت ریلوے ٹریک کو جلال آباد تک لے جائیں۔