Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت سورج آج پھر سوا نیزے پر، گرمی کا 27 سال کا ریکارڈ...

سورج آج پھر سوا نیزے پر، گرمی کا 27 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

karachi-heatwave2کراچی، شہر قائد میں جاری شدید گرمی نے عوام کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ لہر مزید 2 روز جاری رہے گی۔
کراچی میں شدید گرمی کی لہر آج بھی برقرار ہے اور دوپہر 1 بجے تک درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، چھٹی کا دن ہونے کے باوجود سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم ہے جب کہ لوگ بھی اپنے گھروں میں محصور ہیں جس کی وجہ سے جہاں بازاروں میں سناٹے چھائے ہوئے ہیں وہیں عیدالاضحیٰ قریب آنے کے باوجود مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کا رجحان بھی انتہائی کم ہے۔
گزشتہ 2 روز میں اب تک ہیٹ اسٹرک سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں عملہ لو لگنے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کررہا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام شدید گرمی میں ممکنہ حد تک گھروں میں ہی رہیں اور باہر نکلتے وقت اپنے سروں کو ڈھانپنے کے علاوہ پانی یا دیگر ٹھنڈے مشروبات کی زیادہ سے زیادہ مقدار لیں تاکہ جسم میں پانی یا نمکیات کی کمی نہ ہو۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ہے، شمال مشرقی علاقوں سے ہلکی گرم ہوائیں چل رہی ہیں، سمندری ہوائیں چلنےکےبعد گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، گرمی کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہے گا جس کے بعد گرمی کی شدت میں بتریج کمی آئے گی۔
دوسری جانب بھارتی گجرات میں موجود بارش برسانے والے سسٹم نے شمال کی جانب رخ کرلیا ہے جس کے باعث آئندہ 36 گھنٹوں میں میر پور خاص، تھر اور بدین کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔
واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کا 27 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، 1988 میں آج ہی کے روز پارہ 39 تک پہنچا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...