کراچی میں تحریک لبیک کے زیر اہتمام آج تحفظ ناموس رسالت مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے,اس حوالہ سے تیاریاں و انتظامات مکمل کی گئی ہے,،کراچی میں تحفظ ناموس رسالت مارچ کے حوالہ سے جوش وخروش میں دیکھنے میں آ رہا ہے،مختلف تنظیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد ناموس رسالت کیلئے پیدل ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پراسٹارگیٹ پہنچ گئی ہے جس نے چلنا شروع کر دیا ہے،مارچ کے شرکاء پیدل اور گاڑیوں پر سوار ہیں اور فرانس کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق امیرتحریک لبیک پاکستان خادم حسین رضوی مارچ کی قیادت کریں گے ،تحفظ ناموس رسالت مارچ میں دیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمابھی شریک ہوں گے ،مارچ کے شرکاء براستہ شارع فیصل شاہراہ قائدین ہہنچیں گے۔۔