Friday, October 23, 2020
Home Trending 2018 تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں، کے الیکٹرک

2018 تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں، کے الیکٹرک

k-electricکراچی، کے الیکٹرک (کے ای ایس سی )نے نجی خود مختارادارے کی حیثیت میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی صلاحیت نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔ کے الیکٹرک نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلیے وفاق کی امداد کی ضرورت ہے اور وفاقی وزیر کہہ چکے ہیں کہ 2018تک لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ممکن نہیں، اس ضمن میں وفاقی وزیربجلی و پانی کے بیان کی نقل بھی عدالت میں پیش کی گئی تاہم کے الیکٹرک بجلی کی پیداوار اور دوسرے اداروں سے بجلی لینے کے متعلق بھی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کرسکا اور مزید مہلت طلب کی، درخواست گزار نے کے ای ایس سی کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کے ای ایس سی کی نجکاری اسی لیے کی گئی تھی کہ نجی کمپنی بہتر انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ بجلی کے بحران پر قابو پاسکے گی لیکن اگر اب بھی سرکاری امداد اور وفاق سے بجلی لینا ہے تو اس ادارے کی نجکاری کا کیا فائدہ۔

انھوںنے عدالت سے درخواست کی کہ کے ای ایس سی کی نجکاری کا معاہدہ طلب کیا جائے، چیف جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے رانا فیض الحسن کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی،درخواست میں وفاقی وزارت برائے نجکاری،اوگرا،نیپرا اور کے الیکٹرک کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت 2338میگاواٹ ہے اور وفاق سے بھی بجلی حاصل کی جارہی ہے جبکہ کراچی میں بجلی کی طلب 2778میگاواٹ ہے اس لیے لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...