Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹیل ملز ملازمین کوبے روزگارنہیں ہونے دینگے، سعید غنی

 وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت...

عزیر بلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 قریبی ساتھیوں کے خلاف اہم پیش رفت، عدالت نےعزیربلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا سنادی، عبدالعزیز...

شہر قائد میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم خشک، ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ، کم سے کم درجہ 15.5 ڈگری اور زیادہ  سے زیادہ 33...

کراچی کےنجی و سرکاری ہسپتالوں میں 446 وینٹیلیٹرز موجود

کرونا وبا کی دوسری لہر، کراچی کےنجی و سرکاری ہسپتالوں میں 446 وینٹیلیٹرز موجود، 62 مریض وینٹیلیٹرز پر موجود، شہید محترمہ بےنظیر بھٹو ٹراما...

کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی بے رحمانہ واردات، کم سن بچے کی جان خطرے میں پڑ گئی

شہر قائد کے علاقے نیو ٹاؤن میں موٹر سائیکل لفٹرز نے ایک واردات کے دوران بے رحمی کی انتہا کر دی، معصوم بچے کی جان بھی خطرے میں پڑ گئی۔
گزشتہ روز نیو ٹاؤن تھانے کی حدود سی پی برار سوسائٹی میں ایک شہری سے واردات کے دوران مسلح موٹر سائیکل لفٹرز نے بے رحمی کی بدترین مثال قائم کر دی۔ شہری اپنے کم سن بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، بچے کے ساتھ دیکھ کر ڈاکوؤں نے چلتے چلتے اسے گھیر لیا، ڈاکو شہری کو موٹر سائیکل سے اترنے کا کہتے رہے۔شہری نے موٹر سائیکل پر اپنے آگے معصوم کم سن بچے کو بٹھا رکھا تھا، ڈاکوؤں نے اسے آسان شکار سمجھا اور گھیر لیا، پہلے ایک موٹر سائیکل پر سوار لٹیرے نے بڑے خطرناک انداز میں شہری کی چلتی موٹر سائیکل کو سائیڈ میں دباتے ہوئے رکوایا، اس دوران موٹر سائیکل گرنے کا اندیشہ بھی تھا جس سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ شہری کی موٹر سائیکل رکنے کے بعد دوسری موٹر سائیکل پر دو ڈاکو سوار فوراً آ کر رکے، اور شہری کو موٹر سائیکل سے اترنے کا کہتے رہے، لیکن شہری نے تھوڑی سی مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اسے سر عام تشدد کا نشانہ بنایا۔ لٹیرے موٹر سائیکل سوار شہری کو تھپڑ مار رہے ہیں، انھوں نے شہری کی جیب سے موبائل فون اور پرس بھی نکال لیا، جب کہ واردات کے دوران معصوم بچہ روتا رہا۔خود کو بے بس پا کر شہری کو بچہ گود میں لے کر اترنا پڑا اور موٹر سائیکل لٹیروں کے حوالے کر دی، جس کے بعد تینوں ایک ایک موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے

Open chat